NPG Media

وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ، ملاقات میں خطے کی صورتحال کے علاوہ ملک کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر بات کی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کی ملاقات میں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحانہ کارروائیوں پر بھی بات ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ قومی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عسکری قیادت نے واضح کیا کہ پاک فوج دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin