NPG Media

گوانتانامو بے میں قیدیوں کو کورونا ویکسین دینے کا منصوبہ معطل

فائل فوٹو

واشنگٹن: گوانتانامو بے جیل میں قیدیوں کو کورونا ویکسین دینے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ گوانتاناموبے میں کسی بھی قیدی کو کورونا ویکسین فی الحال نہیں دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جان کربی کے بیان پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

جان کربی نے مزید کہا گوانتانامو بے جیل کے کسی قیدی کو ویکسین نہیں دیئے گئے ہیں۔ ہم اسے آگے بڑھانے کے منصوبے کو روک رہے ہیں، ہم سیکورٹی پروٹوکول پر نظرثانی پر زور دے رہے ہیں۔ ہم اپنے فوجیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کے پابند ہیں۔

اس سے قبل امریکی پارلیمنٹ میں اقلیتی رہنما کیون میک کارٹی نے ٹوئٹ کیا تھا  کہ صدر جو بائیڈن نے ہمیں بتایا کہ ان کا اس وائرس کو شکست دینے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیں کبھی نہیں بتایا کہ امریکیوں سے پہلے دہشت گردوں کو ویکسین دیئے جانے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری کے آغاز میں گوانتانامو بے بحری اڈے کے ملازمین کی ویکسینیشن شروع ہوئی۔ گوانتاناموبے میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔

 

 

 

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal