NPG Media

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، عالمی وبا کی ویکسین پاکستان پہنچ گئی

لاہور: چین نے پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے عالمی وبا کی ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کا تحفہ پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان بھیجوا دیا۔
خیال رہے کہ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا تو معاون خصوصی فیصل سلطان نے ویکسین وصول کی۔
اس موقع پر معاون خصوصی فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چین نے 5 لاکھ خوراکیں بطور عطیہ پاکستان کو دی ہیں جس سے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیٹ کیا جائے گا جبکہ اب تک 4 لاکھ طبی ماہرین ویکسینیشن کے لیے اپلائی کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ویکسین کی دیگر صوبوں کو ترسیل ہوائی جہاز کے ذریعے کی جائے گی۔ جبکہ عوام کی سہولت کیلئے صوبوں اور اضلاع کی سطح پر ویکسین مراکز قائم کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں وبا سے مزید 26 مریض دم توڑ گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار ، 683 ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 34 ہزار ، 785 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 615 ٹیسٹ پازیٹو آئے۔
اس وقت متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ ، 46 ہزار ، 428 تک پہنچ چکی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار ، 493 ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین وسیم باری کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال منتقل ، پنجاب میں آج سے فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے۔
دوسری جانب عالمی وبا دنیا بھر کو لپیٹ میں لے چکا ہے ابتک 10 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں ، 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ ، انڈیا اور برازیل میں وبا کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin