NPG Media

میانمار میں فوج نے حکومت کا تختہ اُلٹ دیا، آنگ سان سوچی گرفتار

روہنگیا: میانمار میں فوج نے حکومت کا تختہ اُلٹ دیا، آنگ سان سوچی اور صدر سمیت اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سویلین حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد فوج نے میانمار میں برسراقتدار جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی اور صدر سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے فوجی سربراہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر ان چیف میانمار من آنگ ہلاینگ کو اختیارات سونپ دیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ میانمار میں ایک سال تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، اہم شہروں میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس بھی منقطع کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آنگ سان سوچی کے دور میں روہنگیا کے مسلمانوں پر تمام ظلم ڈھائے گئے۔ سوچی کا تعلق برسراقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی سے ہے ، سوچی کی گرفتاری سویلین حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں ہوئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انتخابات میں این ایل ڈی نے حکومت بنانے کیلئے معقول نشستیں حاصل کی تھیں لیکن میانمار کی فوج نے نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو جعلی قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ فوج نے حکومت سے پیر کو ہونے والا پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal