NPG Media

پاکستان میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے

لاہور: ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے۔ بچے کافی خوش ہیں ، کہتے ہیں عالمی وبا کی وجہ سے پڑھائی کافی متاثر ہوئی ہے اب خوب محنت کریں گے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاکستان میں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا تاکہ بچے اس وبا سے محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کے حوالے سے ضروری اقدامات کے بعد حکومت نے تعلیمی ادارے ایک بار پھر کھول دیئے ہیں ، پرائمری اور مڈل سطح کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے وبا کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔
اسکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ، طلبہ کو ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 26 مریض دم توڑ گئے ہیں ، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار ، 683 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 34 ہزار ، 785 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 615 ٹیسٹ پازیٹو آئے۔
پاکستان میں اس وقت متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ ، 46 ہزار، 428 تک پہنچ گئی جبکہ 5 لاکھ ، ایک ہزار ، 252 مریض وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal