NPG Media

مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے: عمران خان

Imran Khan
فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ، معاشی شعبے میں مزید اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس اور بنیادی افراط زر اقتدار سنبھالنے کے وقت سے نیچے آگیا ، معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے ، جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 5.7 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہے۔
ادھر ملک میں اشیائے ضرورت کہیں مہنگی تو کہیں قیمتیں معمول پر آنے لگیں۔ لاہور کی اوپن مارکٹس میں دکانداروں کی من مانیاں ، سبزیوں اور پھلوں کی قمیت میں پانچ فیصد اضافہ ہوگیا۔ جبکہ ماڈل بازاروں میں ریٹس میں کمی پر شہری خوش ہیں۔
کراچی میں مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں کمی ، مرغی کا گوشت 380 روپے فی کلو سے 320 روپے ہوگیا۔ فارمی انڈے 280 روپے درجن سے کم ہو کر 160 روپے ہوگئے ، شہریوں کی جان میں جان آگئی۔
کوئٹہ کے اتوار بازار میں بھی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی ، مٹر 200 سے کم ہو کر 80 روپے ، ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں دستیاب ، شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب حکومت کی 2 ماہ میں مسلسل پانچویں بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ، یکم فروری سے پٹرول 12 اور ڈیزل 10 روپے لٹر اضافے کی تجویز ، لوگ ایک بار پھر مہنگائی کے خوف میں مبتلا ہوگئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin