NPG Media

چین میں پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ دوسرے ٹائپ 054 فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب

راولپنڈی (این پی جی میڈیا)پاک بحریہ کے لیے بننے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب چین میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں نے کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت پاکستان کے بحری دفاع اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی۔

 

انہوں نے عالمی وبا کورونا کے باوجود ہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے اس پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے پر اُن کی محنت اور جذبے کو سراہا۔

ٹائپ 054 فریگیٹ پاک بحریہ کے بیڑے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جہاز ہوں گے جن میں جدید ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے سسٹم نصب ہوں گے، یہ جہاز الیکڑانک وارفیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکوسٹک سنسرز سے لیس ہیں جو کہ کمبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بحریہ نے چار ٹائپ 054 A/P فریگیٹ کا معاہدہ 2017 میں کیا تھا، تمام جہاز اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin