NPG Media

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا ووہان کے اہم ہسپتال کا دورہ

بیجنگ: عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے چین کے شہر ووہان کے ایک ہسپتال کا دورہ کیا ، جہاں دسمبر 2019 میں وبا کے ابتدائی کیسز دیکھنے میں آئے تھے اور وبائی مرض کی ابتدائی تحقیقات کی گئیں تھیں۔
خیال رہے کہ عالمی ادارے کی ٹیم وہاں ایک مارکیٹ کا دورہ بھی کریگی، جہاں سے پہلا کلسٹر رپورٹ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ وائرالوجی اور ووہان سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول بھی جائے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، ابتک وائرس سے 10 کروڑ 21 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
ہنگری نے چینی کمپنی ‘سائینوفارم’ کی ویکسین کی 50 لاکھ خوراک خریدنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اس کے علاوہ چین سے عالمی وبا کی ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔
وزارت خارجہ کے مطابق قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز لائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے اگلے ہفتے سے وبا کے سدباب کیلئے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ملک میں 600 ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal