NPG Media

پی ٹی آئی کی حکومت کب ختم ہوگی؟ حمزہ شہباز نے بڑا انکشاف کردیا

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ابھی حکومت کے گھر جانے کے حوالے سے حتمی تاریخ نہیں بتا سکتے ، لیکن یہ بات سچ ہے کہ پاکستان کی عوام جعلی حکومت سے تنگ آچکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پونے 3 سال ہوگئے آخر کب تک موجودہ حکومت اپنی ناکامی دوسروں پر ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو کچھ خدا کا خوف کرنا چاہیے ہر بات میں ریاست مدینہ کو لے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مینڈیٹ چوری شدہ ہے ، حکمرانوں نے قوم سے جھوٹ بولا ہے لیکن سچ ہمیشہ سامنے آکر رہتا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس کسی کرپشن کا ثبوت نہیں اس کے باوجود دونوں حزب اختلاف کے لیڈر جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا یہ حکومت جب بھی جائے گی ، ناکامی کی داستان اس کے ساتھ ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگوں کا کہنا ہے قبضے ہو رہے ہیں لیکن آپریشن صرف مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کیخلاف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت گہری کھائی میں گرچکی ہے جبکہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin