NPG Media

بنی گالا‘زمین کے تنازع پر فائرنگ،علیم خان سمیت 10افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالا میں زمین  کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا جس میں دو گروپوں کے  درمیان ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ پنجاب کے سینئر وزیر اور پاکستان تحریک انصاف رہنما عبدالعلیم خان سمیت 10افرادکے خلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنی گالا میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور علاقہ کوسیل کر کے سرچ آپریشن کیا گیا اور سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin