NPG Media

آرمی چیف کا قطر کا دورہ، امیر قطر سمیت دیگر سرکاری شخصیات سے ملاقات

تصویر:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(این پی جی میڈیا )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ دورہ کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قطر کے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اور ملٹری کالج کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطر کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور خطے کے سیاسی ماحول پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا جب کہ پاکستان اور قطر نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin