NPG Media

جس گاڑی میں کتا نظر آ رہا ہے اس میں میری فیملی سوار تھی:گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی (این پی جی میڈیا)سندھ کے گورنر عمران اسماعیل آخر کار گورنر ہاوس سندھ کی گاڑی میں سوار کتے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر میدان میں آگئے اور اس کی وضاحت جاری کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاؤس سندھ کی گاڑی میں کتے کے سیر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب شدید تنقید کی جا رہی تھی۔

اب گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں کتا نظر آ رہا ہے اس میں میری فیملی سوار تھی۔

 

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جس نے ویڈیو بنائی وہ ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے، پولیس موبائل پروٹوکول نہیں بلکہ فیملی کی حفاظت کے لیے تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنا کر غیر سنجیدہ حرکت کی گئی، ہم تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin