NPG Media

سینیٹ ٹکٹ دینے کی پی ٹی آئی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز سامنے آگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو  پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا بھی ذکر کیا گیا۔  اس موقع پر راجہ ریاض   نے کہا کہ ترین کی  جو پارٹی کیلئے خدمات ہیں ان کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، جبکہ صوبہ  پنجاب سے  سینیٹ کے انتخابات کیلئے جس کو بھی ٹکٹ دی جائے اس کے لئے کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر  کو بنایا جائے، گورنر پنجاب چودھری سرور،وزیر خارجہ شاہ محمد ، عامر کیانی ، اعجاز چودھری کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

چینی مہنگی ہونے کے سکینڈل میں جو تحققیات کی گئیں تھی ان میں ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin