NPG Media

غریب عوام پر اضافے بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد:ریاست مدینہ کے دعوے دار وزیر اعظم عمران خان نے عوام کا مزید خون چوسنے کی ٹھان لی ۔ آنے والے دنوں میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اضافے، ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے بڑھانے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے اور پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔

مزید یہ کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 12 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin