NPG Media

براڈ شیٹ دستاویزات کا بہت چھوٹا حصہ عوام کے سامنے آیا، ہمت ہے تو تفصیلات لائیں،شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو

اسلام آباد(این پی جی میڈیا ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا ادارہ سمجھا جانے والا آج خود قابل احتساب ہے، ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں، براڈ شیٹ دستاویزات کا بہت چھوٹا حصہ عوام کے سامنے آیا، ہمت ہے تو تفصیلات لائیں، بڑے بڑے نام منظرعام پر آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں پر جو بھی کیسز بنائے جا رہے ہیں وہ صرف جھوٹ پر مبنی ہیں اور اُن میں کوئی صداقت نہیں۔

حکومت اگر حقیقت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے تو اپنے وزرا سے احتساب کا نظام شروع کرے۔ عمران خان ایسا اس لیے نہیں کر رہے کیونکہ اُن کے وزرا کی کرپشن دنیا کے سامنے آجائے گی۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin