NPG Media

آن لائن امتحانات کے حوالے سے شفقت محمود نے سب کچھ واضح کر دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ آن لائن امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیوں نے کرنا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایچ ای سی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایچ ای سی کو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے رابطہ کرنے کا کہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ وائس چانسلرز دیکھیں گے کہ مخصوص حالات کے باعث ممکن ہے تو اس سال آن لائن امتحانات کرا لیں۔

آن لائن امتحانات کیلئے طلبہ کے احتجاج کے معاملے پر شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یونیورسٹیوں کے طلبہ آن لائن امتحانات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ یونیورسٹیوں نے کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان کے پاس تمام طلبا کا امتحانات لینے کی صلاحیت بھی موجود ہے یا نہیں ، اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ آن لائن امتحانات کو گریڈ لینے کے لیے غلط استعمال نہ کیا جائے اور اچھے سوالنامے کی تیاری اہم ہے۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal