NPG Media

دنیا بھر میں عالمی وبا کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی

فائل فوٹو

نیویارک: دنیا بھر میں عالمی وبا کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک وائرس سے 21 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔ اس وقت 2 کروڑ 58 لاکھ سے زائد ایکٹو کیسز موجود ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں 22 کروڑ 50 لاکھ افراد عالمی وبا کے باعث بے روزگار ہوئے۔

یورپ کے بیشتر ممالک میں شہری لاک ڈاؤن اور عالمی وبا سے متعلق دیگر پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ سب سے بڑا احتجاج نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دیکھنے میں آیا۔ نیدر لینڈز میں احتجاج کے دوران، 240 مظاہرین گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

چین میں وبا سے ایک بار پھر نمٹنے کے لئے 4 ہزار کمروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

بھارتی میں ایک ذہنی معذور خاتون کا مسلسل 31 ویں بار ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے جبکہ وبا کی ایک بھی علامت موجود نہیں ، جس پر ڈاکٹرز بھی چکرا کر رہ گئے ہیں۔

ادھر پاکستان میں عالمی وبا کے مہلک وار جاری ، مزید 58 افراد انتقال کر گئے ، اموات کی تعداد 11 ہزار 376 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 873 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ ، 35 ہزار ، 914 ہو گئی۔

 

 

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal