NPG Media

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(این پی جی میڈیا ) وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے جب کہ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور حکومتی رہنماؤں کو براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا ہے خلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو (ن) لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، اور حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، الیکشن کمیشن میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپا لیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin