NPG Media

ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا

کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔ ملیر کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانےسےانکار کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کا ااعلان کر دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم سےملیر کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایم کیوایم نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانےسےانکار کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ ہمارا اتحاد مرکز میں ہے امیدوار دستبردار نہیں کرائیں گے، اور پی ٹی آئی نے بھی ہمارے مدمقابل کراچی ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا کیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 16 فروری کو ہوگی، اور اس نشست پر پیپلزپارٹی کےمحمد یوسف، ایم کیوایم کے ساجد احمد اور پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو امیدوار ہیں، تاہم اس حلقے میں پی ٹی آئی ایم کیوایم کے الگ الگ امیدواروں سے پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin