NPG Media

مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق یوٹرن لے لیا

فوٹو:فائل

لاہور مسلم لیگ ن نے یوٹرن لے لیا ، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، تاہم ن لیگ استعفے بھی دے گی اور لانگ مارچ بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن جو کل تک حکومت کو گھر بھیجنے کے ر دعوے کر رہی تھی اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ن لیگ سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی تاہم اب ن لیگ بھی تحریک انصاف کے نقشے قدم پر چل پڑی ہے اور یوٹرن لیتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے، اس فیصلے کی ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے توثیق بھی کردی ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ پورا پاکستان ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا چاہتا ہے، استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا، استعفوں کا فیصلہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرے گی اور اسے تمام جماعتیں تسلیم کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے منتیں کر رہی ہے، جتنے مرضی رابطے کرلیں حکومت مزید نہیں چل سکتی، جن قوتوں کو ہم سیاست اور سیاسی میدان سے نکالنا چاہتے ہیں وہ دور رہیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جبر اور زیادتوں کے باوجود ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin