NPG Media

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 23افراد جان کی بازی ہار گئے،1ہزار 629نئے کیسز رپورٹ

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا )عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 66 روزبعد کورونا سےکم ترین اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں مزید23افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار318ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار41تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 88ہزار903افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار815، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار532، سندھ 2 لاکھ 41 ہزار200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار17، بلوچستان18 ہزار750، آزاد کشمیر8 ہزار825اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 568 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا ایک ہزار 839، اسلام آباد468، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin