NPG Media

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی(این پی جی میڈیا) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کرکے 2 سرغنہ سمیت 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ) کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں دہشتگرد رحیم عرف عابد اور سیف اللہ نور شامل ہیں۔ دہشتگرد رحیم 2007ء سے سیکیورٹی فورسز کیخلاف 17 کارروائیوں میں ملوث تھا۔

دہشتگرد رحیم عرف عابد وانا اور میر علی میں خود کش حملہ آوروں کا سینٹر انچارج تھا۔ دشمن ایجنسیوں نے دہشتگردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ٹاسک دے رکھے تھے۔ جبکہ سیف اللہ سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد رحیم نومبر 2020ء سے جنوری 2021ء تک دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin