NPG Media

ہمیں نواز شریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے: کھوکھر برادز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ حکومت ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ ہمیں نواز شریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھوکھر برادران نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہم نے اس زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا ، اگر یہ قبضہ ہے تو سپریم کورٹ نے یہ قبضہ کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین کا ایک ایک مرلہ خود خریدا ہے۔ اگر حکومت عدالتوں کو نہیں مانتی تو اسے تالے لگا دے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے وفادار ساتھی ہیں اور ان کے ساتھ رہیں گے۔ اسمبلی کے اندر رہ کر بھی بات کریں گے اور باہر بھی بات کریں گے۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ اداروں نے یہ غنڈہ گردی عمران خان کے کہنے پر کی ہے۔
سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ اداروں نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ حکومت نے کھلی بدمعاشی کا مظاہرہ کیا اور قانون کو ہاتھ میں لیا۔
ادھر کھوکھر پیلس گرائے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ، کہا ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ، ہر ظلم کاحساب ہوگا۔
اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے وفائے نواز شریف کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام پیش کیا ، ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں انہوں نے ظلم و انتقام کا سامنا کیا ، پیچھے ہٹے نہ ہی نواز شریف سے بے وفائی کی ، شاباش!
مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک قانون طاقتور کیلئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے جبکہ دوسرا قانون مخالفین کیلئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin