NPG Media

کھوکھر پیلس گرائے جانے پر مریم نواز کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

لاہور: کھوکھر پیلس گرائے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل ، کہا ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ، ہر ظلم کاحساب ہوگا۔

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ایک قانون طاقتور کیلئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے جبکہ دوسرا قانون مخالفین کیلئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔

مریم نواز نے وفائے نواز شریف کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام پیش کیا ، ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں انہوں نے ظلم و انتقام کا سامنا کیا ، پیچھے ہٹے نہ ہی نواز شریف سے بے وفائی کی ، شاباش!

دوسری جانب سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہم نے اس زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا ، اگر یہ قبضہ ہے تو سپریم کورٹ نے یہ قبضہ کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین کا ایک ایک مرلہ خود خریدا ہے۔ اگر حکومت عدالتوں کو نہیں مانتی تو اسے تالے لگا دے۔

سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ حکومت ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ ہمیں نواز شریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اداروں نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ حکومت نے کھلی بدمعاشی کا مظاہرہ کیا اور قانون کو ہاتھ میں لیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے وفادار ساتھی ہیں اور ان کے ساتھ رہیں گے۔ اسمبلی کے اندر رہ کر بھی بات کریں گے اور باہر بھی بات کریں گے۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ اداروں نے یہ غنڈہ گردی عمران خان کے کہنے پر کی ہے۔


 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin