NPG Media

‘مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہاتھ ہو رہا ہے اور وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے’

فائل فوٹو

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہو رہا ہے اور وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مدارس کو دین کے مینار سمجھتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان مدارس کو سیاست میں لا رہے ہیں اس سے دینی مدارس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بند گلی میں جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنے معاملات کو حل کرنا جانتی ہیں۔ کہا تھا یہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے اور یہ لے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دل سے احترام کرتا ہوں ، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں وہ آئیں اور مل کر ریلیاں نکالیں ، مولانا اسرائیل کیخلاف اور کشمیر کی آزادی کیلئے مل کر ریلی نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو ضرور آئے ان کا استقبال کریں گے لیکن پی ڈی ایم اپنے ساتھ بندے ضرور لائے وہ عمران خان نہیں دیں گے۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin