NPG Media

بھارتی کورونا ویکسی نیشن مہم بری طرح ناکام ہوگئی

نئی دہلی : بھارت میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہریوں نے ویکسین پرعدم اعتمادکا اظہار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے دنیا کی سب سےبڑی ویکسی نیشن مہم کا دعویٰ کیا ہے جو ناکام ہوگئی ہے۔ فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز اورڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے ویکسی نیشن سے ا نکار کیاہے اوراس کے نتائج پر شکوک وشبہات کااظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین کروڑ افرادکےہد ف میں سے ابھی تک صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو ہی ویکسین لگائی جاسکی ہے۔

دوسری جانب مودی نے ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کرکے ان کو بھارتی سائنسدانوں پر اعتبار کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal