NPG Media

مولانا فضل الرحمان کے خاندان کے خلاف گھیرا تنگ

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خاندان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔ نیب پشاور نے مولنا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور کے ذرائع کے مطابق 2007ء میں مولا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو غیر قانونی طور پر پرووینشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا۔نیب نے سابق چیف سیکریٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان، سابق سیکریٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کوبھی طلب کیا ہے۔ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو نیب کے پشاور دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف 2 انکوائریاں شروع کر رکھی ہیں۔نیب نے مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی کو بھی 28 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin