NPG Media

شیر کے نشان والا ماسک پہننے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے:رانا ثنا اللہ

لاہور(این پی جی میڈیا)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیر کے نشان والا ماسک پہننے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل اے این ایف نے عدالت میں کہا کہ دستاویز کی تمام نقول فراہم کردی ہیں،عدالت کیس فائل دیکھ سکتی ہے۔

وکیل رانا ثنا اللہ نے عدالت میں کہا کہ اے این ایف نے 100 سے زیادہ افراد تحقیقات کیں، سیلری اکاؤنٹ کو ڈی فریز کیا جائے۔ شناختی کارڈ بھی بلاک کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ملزم گھر کے اخراجات سے تنگ ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شیر کا نشان ہماری پارٹی کی پہچان ہے اور شیر کے نشان والا ماسک پہننے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ وائرل ہونے والے ماسک سے متعلق آپ کے حلقہ احباب اور پارٹی کے افراد نے کوئی تبصرہ کیا؟ جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ہی ماسک کی تصویر وائرل ہوئی ہے اور کسی دوست نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin