NPG Media

قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی:وزیراعظم عمران خان

فائل فوٹو

 

اسلام آباد(این پی جی میڈیا )وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور ادارے ان کے پریشرمیں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وہ اپنی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ ادوار میں ضرورت سے زیادہ مہنگی بجلی بنائی گئی۔

دوران بریفنگ کہا گیا کہ 42 فیصد مہنگی بجلی بنانے کاخمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس میں وزرا کی کمیٹی نے براڈ شیٹ پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے صدارتی خطاب میں کہا کہ براڈشیٹ کیس نے سابق حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ این آراو 20 ملین ڈالرزکے نقصان کا سبب بنا۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے مشرف کے ساتھ ڈیل کر کے اپنی پراپرٹی بچائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آج بھی صرف دولت بچانے کے لیے این آراومانگ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ کیس کی روشنی میں جامع تحقیقات کروا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اوپن سماعت کی پیشکش کرچکا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حیبب نے فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ہرفورم پراپنا کیس پیش کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اپوزیشن جماعتوں کی حقیقت قوم کے سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں جو کہتا تھا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin