NPG Media

چین 31جنوری تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزیز دےگا:شاہ محمود قریشی

فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو خوشخبری دی ہے کہ چین 31 جنوری تک پاکستان کوکوروناویکسین کی 5 لاکھ ڈوز دے گا، جبکہ فروری تک کورونا ویکسین کی مزید خوراکیں دینے کا بھی کہا ہے،
دفترخارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیابی سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے، این سی او سی نے وبا کے دوران بہترین کام کیا، کورونا ویکسین کے حصول کیلئے چین سے مفید بات چیت ہوئی۔
وزیرخارجہ نے بتایا کہ چین نے  فروری تک کورونا ویکسین کی مزید خوراکیں دینے کا بھی کہا ہے، مستقبل قریب میں کورونا ویکسین کی طلب1.1ملین ویکسین ہوں گی، چین ویکسین کی 5لاکھ ڈوزجذبہ خیرسگالی کےطورپردے رہاہے۔
شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے فروری تک کورونا ویکسین کی مزیدڈوززدینے کا بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی جس پرچین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں جاری کرونا ویکسین کےٹرائلز کے حوصلہ افزا نتائج نکلے ہیں.

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin