NPG Media

بائیڈن انتظامیہ کیساتھ دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں،پاکستانی سفیر

واشنگٹن(این پی جی میڈیا)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا ہے چاہتے ہیں کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر استوار کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن کے امریکی صدر کے حلف اٹھانے کے بعد امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پاکستان سے تعلقات چین، افغانستان یا بھارت کے تناظر میں طے نہیں کرنے چاہئیں۔

دریں اثنا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ امریکہ سے نئے سرے سے تعلقات استوار کرنے کا موقع ملا ہے، پاکستان کو حقیقت پر مبنی ترجیحات طے کرنا ہوں گی۔

یاد رہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی حلف اٹھا لیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں۔

جوبائیڈن امریکہ کے معمر ترین صدر بن گئے ہیں۔ ان کی عمر 79 سال ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ملک کے معمر ترین صدر منتخب ہونے والے جوبائیڈن نے کہا کہ سفید فام نسل پرستی کوشکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے امریکہ کو پھر متحد کرنے کا دن ہے۔

نو منتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اختلافات کوجنگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin