NPG Media

پاکستان کا شاہین3 بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل کی زمین سے زمین تک دو ہزار 750 کلومیٹر کی رینج ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین 3 بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ بیلیسٹک میزائل کی رینج2 ہزار 750 کلومیٹر ہے، کامیاب تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا،جس میں شاہین 3 بیلیسٹک میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرا میٹر جانچنا تھا۔

 

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاک فوج اور سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

شاہین 3بیلسٹک میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی رینج میں بھارت کی تمام ریاستیں اور اسرائیل بھی شامل ہے اور ایک بٹن دباتے ہی پورا ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin