NPG Media

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری برادران کو کلین چٹ دے دی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چودھری برادران کو کلین چٹ دے دی، نیب نے چودھری بردارن کیخلاف غیر قانونی اثاثوں و بلدیات میں قانون کے برعکس تقرریوں کے الزام میں شواہد نہ ملنے پر تحقیقات بند کر دی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چودھری برداران کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی. عدالتی حکم پر ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے عدالت میں رپورٹ پیش کی. اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی طرف دسے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے پیش ہوئے۔
نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چودھری بردارن کیخلاف نیب اپنی چھان بین بند کر دی ہے. چودھری برادران نے گزشتہ برس اپنے خلاف 20 برس پرانی انکوائری دوبارہ کھولنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا. عدالتی کارروائی کے بعد نیب کے وکیل نے بتایا کہ شواہد نہ ملنے پر انکوائریز بند کی گئی ہیں، بنچ نے نیب کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں. عدالتی کارروائی کے بعد ڈی جی نیب نے صحافیوں کے سوال پر کوئی جواب دینے سے گریز کیا .

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin