NPG Media

وزیر اعظم عمران خان نے وزیرستان کے عوام کو خوشخبری سنا دی

فوٹو:فائل

وزیر ستان :وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں 3جی اور 4جی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ، انہوں نے کہا کہ جو علاقے اور جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اوپر لے کر آئیں گے۔ ان میں اسکول اور کالج کھولیں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر جنوبی وزیرستان پہنچے جہاں انہوں نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق ہونے والے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں 1.2ارب روپے تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا نوجوان ہے۔ تعلیم اور روزگار ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔عمران خان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام شروعات ہے، یہاں نوجوانوں کے اندر سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وزیرستان کی ہر طرح سےمدد کی جائے۔
عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال وزیرستان کے نوجوانوں کو اور زیادہ قرضے دیئے جائیں گے۔ یہاں کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ہم غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ یہاں سے ٹانک جانا لوگوں کے لیے بہت مشکل ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin