NPG Media

آج دنیا ایک ظالم حکمران سے چھٹکارا پائے گی: حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک ظالم حکمران سے چھٹکارا پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کے بطور امریکی صدر آخری روز پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی تمام سازشیں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی پالیسیوں نے دنیا میں صرف انتشار پھیلایا۔

ایران کے صدر نے واضح کیا کہ اگر جو بائیڈن جوہری معاہدے پر واپس آتا ہے تو ایران اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن آج امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے جو بائیڈن واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں کہا کہ شہری دعا کریں نئی انتظامیہ کامیاب ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اختیارات جو بائیڈن انتظامیہ کے حوالے کرنے جا رہے ہیں ، کئی دہائیوں بعد وہ پہلے صدر ہیں جو کوئی نئی جنگ نہیں چھوڑ کر جا رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اُن کی حکومت نے 3 ہزار نئے وفاقی ججز تعینات کئے ، امریکا کی سکیورٹی کیلئے میکسیکو بارڈر پر باڑ تعمیر کی۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل حملے کے بعد تمام امریکی خوف کا شکار ہیں ، سیاسی تشدد ہر چیز پر حملہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

عالمی وبا کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ، صرف 9 ماہ کے عرصے میں وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین تیارکر لی۔

ادھر امریکی خاتون اؤل میلانیا ٹرمپ نے اپنے الوداعی ویڈیو بیان میں امریکیوں سے پُر امن اور متحد رہنے کی اپیل کی۔

یاد رہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے صدر ٹرمپ اور ان کی فیملی کی ذاتی اشیا ، فلوریڈا میں مار آلگو رہائش گاہ منتقل کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر حلف برداری تقریب سے قبل ، فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal