NPG Media

پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ، توقع ہے نئی امریکی انتظامیہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے میں کردار ادا کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوبائیڈن فارن ریلیشنز کمیٹی کے متحرک اور فعال رکن رہ چکے ہیں ۔ مختلف عالمی امور پر امریکا اور پاکستان کے نکتہ نظر میں مطابقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن جنوبی ایشیائی خطے اور پاکستان کے حوالے سے واضح رائے رکھتے ہیں ، افغانستان کے حوالے سے ہمارے نکتہ نظر میں مطابقت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کا انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے واضح مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز میں امریکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، تقریب میں شریک کیلئے جوبائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ، روانگی سے قبل ٹویٹ میں کہا، نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، اگلی منزل واشنگٹن ڈی سی ہے ۔ انہوں نے طیارے میں سوار ہونے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

ادھر نائب صدر کامیلا ہیرس بھی ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے پُرعزم ہیں اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جوبائیڈن اور وہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin