NPG Media

اختیارات جو بائیڈن انتظامیہ کے حوالے کرنے جا رہے ہیں: صدر ٹرمپ

نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ، الوداعی خطاب میں کہا کہ شہری دعا کریں نئی انتظامیہ کامیاب ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق الوداعی خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اختیارات جو بائیڈن انتظامیہ کے حوالے کرنے جا رہے ہیں ، کئی دہائیوں بعد وہ پہلے صدر ہیں جو کوئی نئی جنگ نہیں چھوڑ کر جا رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اُن کی حکومت نے 3 ہزار نئے وفاقی ججز تعینات کئے ، امریکا کی سکیورٹی کیلئے میکسیکو بارڈر پر باڑ تعمیر کی۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل حملے کے بعد تمام امریکی خوف کا شکار ہیں ، سیاسی تشدد ہر چیز پر حملہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

عالمی وبا کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ، صرف 9 ماہ کے عرصے میں وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین تیارکر لی۔

دوسری جانب امریکی خاتون اؤل میلانیا ٹرمپ نے اپنے الوداعی ویڈیو بیان میں امریکیوں سے پُر امن اور متحد رہنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے صدر ٹرمپ اور ان کی فیملی کی ذاتی اشیا ، فلوریڈا میں مار آلگو رہائش گاہ منتقل کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر حلف برداری تقریب سے قبل ، فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ روایت کو توڑتے ہوئے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نئے صدر کو وائٹ ہاؤس میں ویلکم نہیں کریں گے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal