NPG Media

پاکستان سعودی میں بڑی پیشرفت ، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر تبدیل

اسلام آباد:پاک سعودی تعلقات میں بڑا پیشررفت سامنے آگئی۔ حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کر دیا ۔

این پی جی میڈیا کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کا تعلق پاک آرمی سے ہے جبکہ راجہ علی اعجاز جو دو سال تک خدمات سرانجام دے رہے تھے ، ان کا تعلق بھی پاک فوج سے ہے۔یہی نہیں فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin