NPG Media

الیکشن کمیشن بھی خاموش نہ رہا ، پی ڈی ایم کے لیے اہم بیان جاری

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئینی ذمہ داریوں سےپوری طرح آگاہ ہیں اور بغیر دباؤ ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں سےپوری طرح آگاہ ہے اور بغیر دباؤ ذمہ داریاں نبھانےکیلئےپر عزم ہے۔اعلامیہ کے مطابق تمام انتخابات کےشفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن ہر وقت تیار ہے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نےخاطرخواہ پیشرفت کی ہے اور اسکروٹنی کمیٹی کوہدایت کی گئی ہے کہ ہفتےمیں 3روزاجلاس کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی ، احتجاج کی سربراہی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہ جب کہ احتجاج میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قیادت راجا پرویز اشرف نے کی ۔

احتجاجی جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عویٰ کیا کہ چور چور کی گردان کرنے والا خود چور نکلا، عمران خان کو بھارت اور اسرائیل نے پیسہ دیا۔عمران خان کو بی جے پی کے اندرجیت نے فنڈنگ کی۔مریم نواز نے کہا کہعمران خان بی جے پی کے لوگوں سے فنڈ لیں گے تو نریندر مودی کی کامیابی کی دعائیں ہی مانگی جائیں گی۔ موقف بدلنا تو ان کا طریقہ ہے، اسی لیے یوٹرن خان کہلاتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ان کے 23 خفیہ اکاؤنٹس پکڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس دنوں میں ختم کیا گیا جب کہ فارن فنڈنگ میں الیکشن کمیشن نے 7 سالوں میں صرف 70سماعت کیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin