NPG Media

چور چور کی گردان کرنے والےچور عمران خان کو بی جے پی کے اندرجیت نے پیسے دیے :مریم نواز

فائل فوٹو

اسلام آبادـ:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عویٰ کیا ہے کہ چور چور کی گردان کرنے والا خود چور نکلا، عمران خان کو بھارت اور اسرائیل نے پیسہ دیا۔عمران خان کو بی جے پی کے اندرجیت نے فنڈنگ کی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہعمران خان بی جے پی کے لوگوں سے فنڈ لیں گے تو نریندر مودی کی کامیابی کی دعائیں ہی مانگی جائیں گی۔ موقف بدلنا تو ان کا طریقہ ہے، اسی لیے یوٹرن خان کہلاتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ان کے 23 خفیہ اکاؤنٹس پکڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس دنوں میں ختم کیا گیا جب کہ فارن فنڈنگ میں الیکشن کمیشن نے 7 سالوں میں صرف 70سماعت کیں۔
مریم نواز نے کہا کہ 70 سماعتوں کے دوران عمران خان نے اس مقدمے کو ملتوی کرانے کی 30 بار کوشش کی، اگر انہوں نے چوری نہیں کی تو اتنی بار سماعت ملتوی کی درخواست کیوں کی؟3 سال سے قائم اسکروٹنی کمیٹی بھی حکمرانوں کی تابعدار بن گئی ہے، عمران کان نے 24 بار کارروائی روکنے کی کوشش کی، 4 درخواستیں کارروائی خفیہ رکھنے کےلیے دی گئی۔ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چوری تو ہوئی ہے بلکہ بہت بڑی چوری ہوئی ہے، پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا تو تمہیں پتہ تھا کہ پیسہ کہاں سے آیا؟جب پوچھا گیا تو یاد آیا کہ پیسہ ایجنسی کے ذریعے آیا، وہی پیسہ ن لیگ کی منتخب حکومت کو گرانے میں استعمال کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کی عوام کی خدمت کی تیاری نہیں تھی لیکن لوٹنے کی پوری تیاری تھی، پاکستان کے عوام جمہوریت کے لیے کھڑی ہوگئی، عوام کو بتاؤ کے تمہیں ووٹ دینے والے کون تھے؟
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، مہنگی دوا اور پٹرول بم گرائے گئے ان جرائم میں الیکشن کمیشن بھی شریک ہے، چیف الیکشن کمشنر کو بتانا ہے کہ ان کا ادارہ آئینی اور پاکستانی قوم کا ادارہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے شرکا کو کہیں غلط فہمی تو نہیں ہوئی کہ لانگ مارچ آج ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin