NPG Media

حکومت کا پی ڈی ایم کو لانگ مارچ میں تعاون کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو لانگ مارچ میں تعاون کرنے اعلان کر دیا ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے ہم سے لانگ مارچ کی بھی اجازت لے لیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں اتنے بندے نہیں آئے جتنا ہمارا اندازہ تھا، اتنے ماہ سے یہ لگے ہوئے تھے، خیال تھا کہ متاثر کن مجمع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 800 کیمروں سے احتجاج کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ایک ہزار 500 اہلکار مانیٹرنگ کے لیے تعینات ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے ہم سے لانگ مارچ کی بھی اجازت لے لیں، پی ڈی ایم والے اپریل کے بجائے ابھی لانگ مارچ کر لیں۔مولانا فضل الرحمان کو پستے بادام پیش کریں گے، اگر زیادہ تعداد آگئی تو کشمیری چائے بھی پلاوَں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin