NPG Media

پنجاب حکومت کا انٹر و میٹرک امتحانات کے حوالے سے اہم اعلان

لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پرائمری مڈل اور یونیورسٹیزکھولنےجارہے ہیں، رواں سال امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور کوئی بچہ بغیر امتحان پاس کیے پرموٹ نہیں ہوگا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد نے کہا کہ کورونامیں پہلے6ماہ اسکول بندرہےپھرپونے2ماہ بندرہے، پرائمری مڈل اور یونیورسٹیزکھولنےجارہےہیں، اسکول کھولنےکامقصدایجوکیشن نقصان کوپورا کرنا ہے، اس بارکوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگاجب تک امتحان پاس نہ کرلے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال امتحانات مئی میں لیےجائیں گے، نیاتعلیمی سال جون یااگست میں شروع ہوگا بتا دیا جائے گا، کورونا وبا میں آن لائن پڑھناایک نئی چیزہے والدین کی شکایات آتی ہیں کہ بچےاتنی دیرآن لائن نہیں بیٹھ سکتے۔

مرادراس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کےہوم ورک اورایم سی کیوزپراپ گریڈکررہےہیں، ہم نےبچوں کیلئے اسپیشل ورک شیٹ بنائی ہے اور اسکولز کوایس اوپیزبتائے ، اسکولوں کوڈس انفیکٹ کرایاٹیچرزکوٹریننگ دیں ، جو بہت ضروری تھے۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی بچہ ماسک کےبغیراسکول نہیں آئےگا، 50فیصدبچےایک دن باقی دوسرےدن آئیں گے، سب سےزیادہ اہم ایس اوپیز پرعمل درآمدکراناتھا، اٹک کے اسکولوں میں چھاپہ مارا،دیکھاایس اوپیزفالوہورہی تھیں، جتنی سختی سےایس اوپیزپرعمل کرایاکہیں اور شاید نہ ہوا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کےتدریسی نقصان کےباعث ٹی وی پرتعلیم اسکول شروع کیا، پرائیویٹ اسکول کی رجسٹریشن پہلی بارآن لائن کی گئیں اور پچھلےسال والدین کوریلیف دینے کیلئے فیسزمیں20فیصد ڈسکاؤنٹ دیا، پنجاب میں 70فیصداسکول 5ہزار سے کم فیس والے ہیں، 70فیصد5ہزارسے کم فیس کی وجہ سےاس بار ڈسکاؤنٹ نہیں دیا، والدین سےدرخواست ہےبچوں کی فیسزجمع کرائیں۔مرادراس نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےکافی بچےڈراپ آؤٹ ہوئے، جوبچےاسکول چھوڑگئےان کیلئےہم مہم شروع کررہےہیں، یہ مہم مرکزلیول پرچلےگی، مہم سےہمارے سامنے اصل نمبر آئیں ہر چیزرپورٹ کی جائے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal