NPG Media

جعلی بنک اکاونٹس کیس میں مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی :قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بنک اکاونٹس میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب)نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں وزیراعلی سندھ ، عبد الغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا۔

سید مراد علی شاہ کیخلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال،خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنیکا ریفرنس دائر کیا گیا ہے اورنیب راولپنڈی نے وزیر اعلی سندھ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا ہے۔نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے،نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔

واضح رہے کہ اس قبل سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف نیب ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔ نیب نے سلیم مانڈوی والا کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس، اور ریفرنس میں ملزم نامزد کر دیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے کا الزام ہے، نیب کے مطابق انھوں نے سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجیدکو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری اور معاونت کی۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں، اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں، جب کہ سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی، حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا، پھر یہ پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شیئرز خریدے گئے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin