NPG Media

حکومت پاکستان نے چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی

فائل فوٹو

حکومت نے ملک میں عالمی وبا کے تدارک کیلئے چینی ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی مریضوں کیلئے چینی ویکسین کی اجازت اعلیٰ سطح اجلاس میں وبائی مرض کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ اب چینی کمپنی سائنوفارم کی جانب سے تیار کئے گئے حفاظتی ٹیکے پاکستانی عوام کیلئے دستیاب ہونگے۔
دوسری جانب بھارت میں عالمی وبا کی ویکسین لگوانے والوں میں طبی پیچیدگیاں سامنے آنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 52 افراد میں ویکسین لگوانے کے بعد طبی پیچیدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ویکسینیشن کے بعد ان افراد میں سر میں درد، الرجی، سانس کی تکلیف شروع ہوگئی ۔

بھارت میں برطانوی اور مقامی طور پر تیار کردہ ، دو ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔ 30 کروڑ افراد کو جولائی کے وسط تک یہ ویکیسن لگائی جائے گی ۔ چند روز قبل ، بھوپال شہر میں بھارتی ویکسین لگوانے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ گزشتہ ماہ ، ویکسین کی خوراک لینے والے ہریانہ کے وزیر داخلہ ‘انیل وِج’ کا وبائی ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal