NPG Media

فارن فنڈنگ کیس، ن لیگ سکروٹنی کمیٹی میں اپنے ذرائع پیش نہ کر سکی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لئے الیکشن کمیشن میں سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

مسلم لیگ ن ایک بار پھر سکروٹنی کمیٹی میں اپنے فنڈز کے ذرائع پیش نہ کرسکی ، درخواست گزار فرخ حبیب وکلاء کے ساتھ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون ، احسن اقبال اور محسن شاہنواز رانجھا سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے۔

تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں ن لیگ کے فنڈز کے ذرائع بتانے پر زور دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ سے متعلق اپنے آرڈرز پر عملدرآمد کرائے۔

ن لیگ کے حوالے سے اجلاس کے بعد اسکروٹنی کمیٹی کا پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے اجلاس ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اُن کی پارٹی کی جانب سے فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کروا دیا گیا ہے ، ن لیگ نے اپنے سب ڈونرز کی لسٹیں الیکشن کمیشن کو جمع کرائی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے درجنوں خفیہ اکاؤنٹس پکڑے جاچکے ہیں ، اسٹیٹ بینک نے درجنوں بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو ظاہر نہیں کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے غیرملکی فنڈنگ کی ذمے داری ایجنٹس پر ڈال دی ، تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی میں غیر ملکی فنڈنگ تسلیم کی ، تحریک انصاف نے ہنڈی سے بھی رقوم منگوائیں۔ تحریک انصاف نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا۔

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal