NPG Media

پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات،1ہزار920نئے کیسز رپورٹ

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا )عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 920 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا 4 لاکھ 75 ہزار 228 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 986 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 111، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، بلوچستان میں 18 ہزار 612، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 631 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 432 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin