NPG Media

مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے آگیا، شاہ محمود قریشی

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بے نقاب ہوچکا ہے ، دنیا کو اب سوال پوچھنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ کے واقعے کو پاکستان نے رد کیا تھا ، بتادیا تھا کہ بھارت اس کی آڑ میں چال چل سکتا ہے، اب ساری قلعی کھل گئی ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے اپنے سپاہیوں کو مروادیا، بھارتی اینکر کہتا ہے یہ تو زبردست چال ہوگئی۔

اینکر کہتا ہے کہ اس سے مودی کی جیت کا امکان روشن ہوگیا،انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو دائو پر لگانے پر تلا ہوا ہے اور افغانستان میں اسپائلرز کا کردار ادا کرتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں بھارت کو اب جوابدہ ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اب دنیا کے سامنے آچکے ہیں، خفیہ معلومات اینکر کے پاس کیسے پہنچ گئیں، مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے آگیا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin