NPG Media

چھٹیاں ختم، پڑھائی شروع، ملک میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

لاہور: چھٹیاں ختم اور پڑھائی پھر شروع ، طویل بندش کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں نویں سے بارہویں جماعت تک باقائدہ تدریس کا آغاز ہو گیا۔ لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر بچے خوش ، حکومت سے تعلیمی ادارے دوبارہ بند نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ، ایس او پیز اختیار کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

فیصل آباد میں بھی بچے ہنستے کھیلتے اسکول چلے گئے ، کہتے ہیں دوستوں اور ٹیچرز سے ملاقات ہوگی ، مزا آئے گا۔ پشاور میں والدین اسکول کھلنے پر خوش ، کہتے ہیں طویل بندش سے بچوں کی پڑھائی بہت ڈسٹرب ہوئی۔

کراچی والوں کے بچے نکلے ہوشیار ، اسکول جاتے ہوئے سینی ٹائزر اور ماسک بھی ساتھ لے آئے ، کہتے ہیں خوب دل لگا کر پڑھیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، کہا دوسرے مرحلے میں یکم فروری سے دیگر تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہو جائیں گے۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin