NPG Media

19 جنوری کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے جائیں گے: مریم اورنگزیب

فوٹو:فائل

لاہور: ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ 19 جنوری کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے جائیں گے ، چوروں نے تسلیم کیا بیرون ملک سے غیر قانونی فنڈنگ ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ ، نااہل ، کرپٹ ملک پر مسلط ہیں ، روز بجلی ، گیس اور پٹرول مہنگا ہونے کی خبر آتی ہے۔ 2018 میں مہنگائی 3 فیصد آج 15 فیصد پر ہے۔

انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے شریف خاندان پر کرپشن کے الزام لگاتے ہیں لیکن عدالتوں میں ثبوت نہیں دیتے۔ لیگی رہنماؤں نے ایک ایک پائی کا حساب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سی پیک لیکر آئے اور ملک کو اندھیروں سے نکالا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ہم پر تنقید وہ کر رہے ہیں جو لاہور سے کچرا نہیں اٹھا سکتے۔ پی ٹی آئی کی ڈھائی سالہ حکومت میں ایک اینٹ نہیں لگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو ریلیف نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal