NPG Media

مریم نواز کی شہباز شریف سے ملاقات،تمام کیسز ختم ہونے کی پیشگوئی کردی

لاہور: مریم نواز کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات ، مریم نواز نے شہباز شریف سے طویل مشاورت کی ، پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اور شہباز شریف ایک دوسرے کے کان میں سرگوشیاں کرتے رہے ، مریم نواز نے حمزہ شہباز سے بھی مشاورت کی ، مریم نواز نے نواز شریف کے پیغام اور طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔

 

 

احتساب عدالت لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے ، براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے ۔ ضمنی انتخابات میں جیتیں گے ۔ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہو گا ۔

انہوں نے تبدیلی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک دن تمام کیسز ختم اور ہم سرخرو ہوں گے۔ عمران خان اناڑی کھلاڑی ہے۔ اس سال وزیراعظم اکیلے رہ جائیں گے۔

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ 2010 میں ترکی کی کمپنی کو 420 ملین ڈالر میں ویسٹ مینجمنٹ کا ٹھیکہ دیا گیا ، آفس کا خرچہ 400 ملین ڈالر بتایا گیا ، میں نے کوشش کرکے 107 ملین ڈالر کم کروائے۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin